245

عارفوالا: تیز رفتاری حادثہ کا باعث بن گئی ، تیز رفتار بس بے قابو ہوکر الٹ گئی 15 زخمی.

عارفوالہ (ڈاکٹر محمد امین سے) تیز رفتاری حادثہ کا باعث بن گئی ، تیز رفتار بس بے قابو ہوکر الٹ گئی 15 زخمی. تفصیلات کے مطابق فیصل آباد سے فورٹ عباس جانے والی تیز رفتار مسافر بس ساہیوال روڈ پر ترکھنی موڑ کے قریب بے قابو ہو کرالٹ گئی مسافر بس قلابازیاں کھاتی ہوئی الٹ گئی. ریسکیو زرائع کا کہنا ہے کہ اس حادثے کے نتیجہ میں 15سے زائد مسافر زخمی ہو گئے حادثہ کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122کے اہلکاروں نے امدادی کاروائی کرتے ہوے تمام زخمیوں کو طبی امداد کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا جہاں پر زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں