224

پاکپتن: ٹریفک قوانین پر عمل کر کے حادثات سے محفوظ رہ سکتے ہیں. حکیم لطف اللہ، ڈاکٹر شاہد چشتی، رانا رستم علی ودیگر کا ریلی سے خطاب.

پاکپتن(ولی محمد سے) ٹریفک قوانین پر عمل کر کے حادثات سے محفوظ رہ سکتے ہیں سنجیدہ قومیں اپنے ملک کے قوانین پر عمل کر کے دنیا بھر میں اپنا مثبت چہرہ دیکھاتی ہیں ان خیالات کا اظہار حکیم لطف اللہ سیکرٹری جنرل پاکستان سوشل ایسوسی ایشن نے پاکستان سوشل اایسوسی ایشن ڈسٹرکٹ انٹی ٹی بی ایسوسی ایشن، انجمن فلاح مریضاں زیر اہتمام ٹریفک قوانین ریلی سے خطاب کرتے کیاریلی میں شہریوں کوآگاہی فراہم کرنے کیلئے بینرزکتبے پمفلٹ تقسیم کر کے معلومات فراہم کی گئی ڈاکٹر امتیاز رانا CEO ہیلتھ پاکپتن رانا رستم علی انسپکٹر ٹریفک پولیس عبدالرؤف گل ٹریفک،پرنسپل اسپیشل سکول ڈاکٹر عبدالکریم افضل بشیر مرزا ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ایجوکیشن آفیسررخسانہ منظور بھٹی ضلعی صدر خواتین ونگ پاکپتن رانا شبیر احمد DEO ایلیمنٹری وقار فرید جگنو صدر پریس کلب غلام نبی ڈھڈی صدر سوشل ڈویلپمنٹ کونسل پاکپتن رانا اویس عابد سٹیزن رائٹس اینڈ ویلفیئر آرگنائزیشن شاہد مرتضیٰ چشتی جنرل سیکرٹری انجمن فلاح مریضان پاکپتن نے بھی شرکا سے خطاب کیا رانا رستم علی انسپکٹر ٹریفک پولیس عبدالرؤف گل ٹریفک نے کہا کہ تمام افراد موٹر سائیکل چلاتے ہوئے ہیلمنٹ اور کار چلانے والے سیٹ بیلٹ کا استعمال کریں،ڈرائیونگ لائسنس بنائیں پریس کلب پاکپتن کے صدر وقارفرید جگنو نے کہا کہ موثر معلومات نہ ہونے کی وجہ سے حادثات میں ہو رہا ہے اب جو شعور آگاہی کے پروگرام شروع ہوئے ہیں اس سے ٹریفک حادثات میں کمی ہو گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں