285

پاکپتن: پاکستان کے منہ توڑ جواب سے بھارت کو اپنی اوقات نظر آگئی. ملک لطیف شہزاد صدر پنجاب ٹیچرز یونین.

پاکپتن(بیورورپورٹ)پاکستان کے منہ توڑ جواب سے بھارت کواپنی اوقات نظر آگئی پاکستان کی جوابی کاروائی کا مقصدانڈیا کو اپنی اہلیت سے روشناس کرنا تھاان خیالات کا اظہار پنجاب ٹیچر یونین کے مرکزی صدر ملک لطیف شہزاد پنجاب ٹیچر یونین کے عہدیداران سے گفتگوکرتے ہوئے کیا اس موقع پر ضلعی صدر جمشید علی خان،محمد نصراللہ ورک ملک مدثر ارباب، محمد احمد سکھیرا، چوہدری غلام مصطفی سکھیرا، و یدگر بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ ہندوستان نے ایک بار پھر سرحد کی خلاف ورزی کی جس پر ان کے طیارے گرائے گئے اور پائلٹ بھی پاکستان نے گرفتار کئے ہیں پنجاب ٹیچر یونین کے ضلعی صدر جمشید علی خان نے کہا کہ گزشتہ روز انڈیا کی جانب سے رات کے اندھرے میں کی گئی دراندازی کا جواب سورج کی روشنی میں دیا گیا جس پر پاکستانی فوج خراج تحسین کی مستحق ہے انہوں نے کہا کہ انڈیا کسی غلط فہمی میں نہ رہے کسی بھی شرپسندی کے خلاف پوری پاکستانی قوم متحد ہے اور ہر اینٹ کا جواب پتھر سے دینے کیلئے پاکستانی حکومت اور پاکستانی فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں