246

عارف والا: پاکستانی فوج کے پاس ایٹم بم جیسی طاقت صرف دکھانے کے لیے نہیں. اسلم سکھیرا.

عارف والا(ولی محمد شاکر سے) چیئرمین ضلع کونسل پاکپتن میاں محمد اسلم سکھیرا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عوام افواج پاکستان کی محبت میں گرفتار ہے اگر وطن عزیز کی طرف کسی نے میلی آنکھ سے دیکھا تو مسلح افواج اس کو سبق سکھانا خوب جانتے ہیں اگر انڈیا نی پاکستان پر حملہ کرنے کی جرات کی تو پاکستانی افواج ہندوستان کو بھارتی فوج کاقبرستان بنا دے گی انڈین آرمی کشمریوں پر 70 سال سے ظلم تشدد کے پہاڑ توڑ رہی ہے اور بھارت کا یہ ظلم پوری دنیا ایک کھلی کتاب کی طرح دیکھ رہی ہے اگر انڈیا نے حملہ کرنے کی کوشش کی تو پاکستان کی مسلح افواج ہر قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینا جانتی ہے دنیا جانتی ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ دنیا میں امن پیار محبت اور بھائی چارے کی فضاء کو فروغ دیا ہے ہماری شرافت کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے پاکستانی فوج کے پاس ایٹم بم جیسی طاقت صرف دکھانے کے لیے نہیں بلکہ چلانے کے لیے ہے انھوں نے کہا کہ ہم پہلے بھی امن کی بات کرتے تھے اور آج بھی امن کی بات کرتے ہیں بھارت ہماری امن کی آشا کو ہماری ہماری کمزوری مت سمجھے انھوں نے کہا کہ ہمارے لیڈر عمران خان نے اپنے اچھے رویے اور امن کو ایک موقع اور دو کا رویہ اپنا کر پوری دنیا میں ثابت کیا کہ پاکستان کے لیڈران کا رویہ مثبت ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں