216

اسلام آباد: عوام ایک اور جھٹکا کھانے کو ہوجائیں تیار. بجلی کی قیمت مزید 3.26 روپے فی یونٹ بڑھانے کی تیاریاں

اسلام آباد (حکیم طارق شاد سے) عوام کو بجلی کا ایک اور جھٹکا دینے کی تیاری کر لی گئی ہے جب کہ ڈسکوز کی مالی ضروریات پوری کرنے کیلئے بجلی کی قیمت میں 3.26 روپے فی یونٹ اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق موجودہ مالی سال میں بجلی کی قیمت میں مزید 2.33 روپے فی یونٹ اضافہ متوقع ہے۔ اس کے علاوہ آئندہ ماہ فیوئل ایڈجسٹمنٹ کے مد میں بھی 1.23 روپیہ فی یونٹ اضافے کیلیے درخواست دی گئی ہے، درخواست کے مطابق فروری میں کل 6 ارب 68 کروڑ یونٹ بجلی پیدا کی گئی اور اس پر لاگت 32 ارب 61 کروڑ سے زائد آئی ہے اس لیے درخواست کے مطابق یہ اضافہ ناگزیر ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں