237

پاکپتن: پی ٹی آئی حکومت سہولیات کی فراہمی اور دیگر ضروریات پوری کرنے کیلئے ہمہ وقت کو ششیں جاری رکھیں گی. پیر احمد شاہ کھگہ.

پاکپتن(ڈاکٹر محمد امین سے) وزیر اعظم عمران خان قائد اعظم و شاعر مشرق کے خوابوں کو عملی طور پر تعبیر کیلئے عملی طور پر کاو شیں کر رہے ہیں پی ٹی آئی حکومت سہولیات کی فراہمی اور دیگر ضروریات پوری کرنے کیلئے ہمہ وقت کو ششیں جاری رکھیں گی ان خیالات کا اظہار صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے لیبر و ہیومن ریسورس پنجاب پیر احمد شاہ کھگ نے محکمہ ایجو کیشن سے ریٹائرڈ ہونیوالے ا ور وفات پانے والے ملازمین کے وارثان میں واجبات کی ادائیگی کے چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں ایم پی اے چوہدری نعیم ابر ا ہیم ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان چیئرمین ضلع کونسل میاں محمد اسلم سکھیرا چیف ایگز یکٹو آفسیر ڈسٹرکٹ ایجو کیشن اتھارٹی جاوید اقبال بابر پی ٹی آئی کے ضلعی صدر ریا ض ارشد خان نیازی ڈاکٹر معراج خاں ،پاکستان سوشل ایسوسی ایش کے مرکزی سیکرٹری جنرل حکیم لطف اللہ مرکزی انجمن تاجران کے صدرچوہدری اظہر محمود ڈی او انفارمیشن سید سلمان حسین صحافیوں سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے افسران بھی موجود تھے ، ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان نے کہا کہ حکومتی پالیسی کے مطابق سروس سے ریٹائر ہونے والے اور دیگر فوت شدہ ملازمین کو و اجبات کی ادائیگی کیلئے چیک دیے جا رہے ہیں ،عوامی مسائل کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے جس کے حو صلہ افز انتائج موصول ہو ں گے اور متعلقہ خاندان کے مسائل بھی کافی حدتک حل ہوں گے چیرمین ضلع کونسل میاں محمد اسلم سکھیرا نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے ویثرن کے مطابق عوام کو سہولیات دینے کیلئے عملی اقدامات کیے جا رہے چیف ایگز یکٹو آفسیر ڈسٹرکٹ ایجو کیشن اتھارٹی جاوید اقبال بابر نے کہا کہ ایجو کیشن ڈیپارٹمنٹ سے 107سروس سے ریٹائر ہونے والے اور فوت شدہ ملازمین میں 3کروڑ 82 لاکھ43ہزار 5سو اور20 بیواؤں خو اتین میں2کروڑ 87لاکھ روپے کے چیک دیے گئے انہوں نے کہا کہ معاشرے کے تمام طبقات کے لوگ بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے بچوں کو سکولو ں میں داخل کر وائیں اور اس سلسلہ میں بہترین طریقے سے ثمر آور کا وشیں کریں ، انہوں نے کہا کہ کلین اینڈ گرین مہم کے تحت مختلف تعلیمی اداروں میں کثیر تعداد میں پودے لگائے گئے ہیں اور اہداف کو بھی حا صل کیا گیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں