352

پاکپتن: اسلام میں عورت کے حقوق کی بڑے واضح طور پر ہدایات کی ہیں. مفتی محمد زاہد اسدی.

پاکپتن(مقبول احمد سے) سہارا ویلفیئر سوسائٹی اوراتحاد بیب المسلمین کے صدر مفتی زاہد اسدی نے کہا ہے کہ اسلام میں عورت کے حقوق کی بڑے واضح طور پر ہدایات کی ہیں عورت کودرست مقام ملنا چاہیے مغرب کی تقلید میں ہم نے اسلام کے پیغام کو بھلا دیا ہے ان خیالات کا اظہارانہوں نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ اسلام میں عورت کو بڑا مقام حاصل ہے بحیثیت ماں بیٹی بہن بیوی، قابل احترام نگاہ سے دیکھاجاتا ہے بین الاقوامی سطح پر دیکھا جائے تو دیگر ممالک کی نسبت پاکستان میں خواتین کی حالت زیادہ بہتر نظر آتی ہے، انہوں نے کہا کہ خواتین اور لڑکیوں کو تعلیم سے محروم نہ رکھا جائے. آج مغرب اور زدہ معاشرہ جو حقوق خواتین کے لیے تجویز کرتا ہے اور جن حقوق کے تحفظ کی آگاہی کے لیے برسرپیکار ہے ان سے بہت زیادہ حقوق تو اسلام نے 1400 قبل ہی خواتین کو تفویض کردیئے تھے. بس اسلام کے دائرہ کار میں پورا پورا داخل ہونے کی کمی ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں