340

پاکپتن: قوموں کی ترقی کا راز تعلیم میں مضمر ہے. احمد کمال مان، ڈپٹی کمشنر.

پاکپتن (خرم شہزاد سے) قوموں کی ترقی کا راز تعلیم میں مضمر ہے جن قوموں نے شعبہ تعلیم کو زریعہ شعار بنایا انہوں نے ترقی کی منازل حا صل کیں اور دنیا میں ممتاز مقام حا صل کیا، ہمیں دنیا میں باوقار مقام حا صل کرنے کیلئے نسل نو کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کے لیے انتھک جدو جہد کرنے ہوگی، ایجو کیشن ڈیپارٹمنٹ کے افسران اور اساتذہ کرام کی سرکاری اخلاقی اور قومی ذمہ داری ہے کہ وہ نسل نو کو جدید تعلیم دینے کے ساتھ ساتھ ان کی منظم طریقے سے تعلیم و تربیت کریں ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان نے گورنمنٹ فاضلکا اسلامیہ ہائی سکول میں داخلہ مہم کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے کیا. اس موقع پر ڈی او ایلمنٹری رائے نذر محمد ایجو کیشن افسران پرنسپل عبدالمجید خان بلوچ اساتذہ کرام دیگر اداروں متعلقہ اداروں کے افسران بھی موجو دتھے اس موقع پر طلباء کے تقریری مقابلے بھی ہوئے ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان نے کہا کہ کلین اینڈ گرین مہم کے ساتھ ہفتہ صفائی کی تقریب میں طلباء ہمارے مہمان خصوصی ہیں. ضلع بھر میں کلین اینڈگرین مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کیلئے اور ملنے والے اہداف سے کہیں زیادہ پودے لگانے کیلئے جہاں سیاسی اکابرین سرکاری اداروں این جی اوز اور عام لوگوں نے جو اقدامات کیے ہیں وہیں طلبا ء طالبات اس مہم کے روح رواں نظر آتے ہیں. ہفتہ صفائی میں یہ بچے جو مہم شروع کرنے جا رہے ہیں ہفتہ صفائی کے زریعے یہ بچے مثال بنیں گے. سرسبز پنجا ب مہم کی کامیابی کیلئے نیک نیتی اور مستند طریقہ سے کام کریں تاکہ ماحولیاتی آلودگی کا خاتمہ ہو سکے اور سرسبز و شاداب ماحول کی دستیابی سے صحت مند معاشرہ تشکیل دیا جاسکے. کلین اینڈ گرین مہم کے دائر ہ کار کو یونین کونسل لیول تک وسعت دی گئی ہے تمام اداروں کے افسران باہمی ربط و رابطہ کے زریعے اس مہم کی کامیابی کیلئے کثیر تعداد میں پو دے لگائیں تاکہ ماحو لیاتی آلودگی کا خاتمہ ممکن ہو سکے، علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان نے ہفتہ سر سبز پنجاب کے سلسلہ میں تزئین و آرائش کے سلسلہ میں کلاس روم میں پو زیشن لینے والے طلباء میں سرٹفیکیٹس و تحائف تقسیم کیے اور ننھے بچوں کا خود اخل کرنے کے بعد سکول کٹ بھی دی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں