243

پاکپتن: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نوجوانوں کے حقیقی لیڈ ر ہیں. میاں منظور احمد مانیکا.

پاکپتن(حیدر علی شہزاد سے) بلاول بھٹو کی قیادت میں کارکن پارٹی متحد ہیں چیرمین پیپلز پارٹی نوجوانوں کے حقیقی لیڈ ر ہیں ان خیالات کا اظہار رپاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما میاں منظوراحمد مانیکا نے ضلعی سیکر ٹری اطلاعات شعبان درانی کی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا اس موقعہ پر،مرزا رستم بیگ، منظورنارو،عبداللہ کھوکھر،راجہ طاہر عباس،شاہ زیب دستگیر ایڈووکیٹ تیمور بھٹی ایڈووکیٹ ہمایوں سرور بودلہ سمیت کارکنان کی کثیر تعداد موجود تھی انہوں نے کہا کہ کارکن مایوس نا ہوں نوجوانوں کو چیئرمین پیپلزپارٹی کی صورت میں ایک حقیقی لیڈر ملا ہے بلاول بھٹو زرداری ملکی سیاست میں نئی روح پھینکیں گے اور اپنے شہید نانا کی سیاست کے طرز عمل پر سیاسی انقلاب لائیں گے پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنان چیرمین کے ساتھ سیاسی انقلاب میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور عوام کی خدمت کیلئے تیار رہیں پیپلز پارٹی نے نوجوانوں کو روز گار بے گھر افراد کو مالکانہ حقوق اور خواتین کو بے نظیر انکم اسپورٹ جیسی مراعات سے نواز اور انشاء اللہ وہ دن دور نہیں جب پپلز پارٹی اقتدار میں آکر عوام کی معرومیوں کو دور کرے گی بلاول بھٹو زرداری نے مشکل کی اس گھڑی میں جیل میں میاں نواز شریف سے ملاقات کرکے انکا حوصلہ بلند کیا جو کہ کسی مفاد پرست یا دیگر سیاسی شخصیات نا کر سکی بلاول بھٹو زرداری جمہوری عمل آئینی سیاست پر یقین رکھتے ہیں آمریت کیخلاف بے شمار قربانیاں دی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں