200

ساہیوال: مہذب معاشرہ اپنے لوگوں کے حقوق کے بارے مکمل آگاہی فراہم کرتا ہے۔ شاہد شبیر.

ساہیوال(خصوصی رپورٹ)عوام الناس کو جعل سازی، غیر معیاری اشیا ء اور دیگر قباحتوں سے بچانے اور اپنے حقوق کے تحفظ بارے آگاہی بے حد ضروری ہے، مہذب معاشرہ اپنے لوگوں کے حقوق کے بارے مکمل آگاہی فراہم کرتا ہے۔ ان خیالا ت کا اظہار اسسٹنٹ ڈائریکٹر (لیگل) کنزیومر پروٹیکشن کونسل شاہد شبیر نے اپنے دفتر میں جانے ہونے والی پریس ریلیز میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ کنزیومر پروٹیکشن کونسل 15مارچ عالمی یوم صارفین منانے کے لئے خصوصی اہتمام کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں میں اس دن کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لئے سکولوں کالجوں کے وزٹ اور شہر کی اہم شاہراؤں پر بینرز آویزاں کر دیئے گئے ہیں اور یونین کونسل کی سطح پر بھی معلوماتی لٹریچر کی تقسیم کا عمل جاری ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کنزیومر پروٹیکشن آفس میں معلوماتی ڈیسک پر عوام کی رہنمائی کے عمل کو مزید تیز کر دیا ہے تا کہ لوگوں میں اپنے حقوق کے بارے میں زیادہ سے زیادہ آگاہی پیدا کی جاسکے ۔زمینداروں بھائیوں کے لئے بھی خصوصی پروگرام یونین کونسل کی سطح منعقد کئے گئے جس میں انہیں اپنے بنیادی حقوق کے بارے میں آگاہی فراہم کی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام الناس خریداری کرتے وقت رسید ضرور لیں اور اگر کوئی ادارہ یا آدمی آپ کو ناقص سروسز فراہم کر رہا ہے تو اس کے خلاف سادہ کاغذ پر شکایت ضرور دائر کروائیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں