275

نوشہروفیروز: صوفی بزرگ سید حاجن شاہ کے تین روزہ سالانہ عرس کی تقریبات جاری.

نوشھروفیروز (محمد علی ملک) صوفی بزرگ ولی اللہ سید حاجن شاہ کے سالانہ عرس مبارک کی تین روزہ تقریبات مورو کے قریبی گاؤں نیو گچیرو میں جاری ہیں۔ تقریبات میں شرکت کر کے عقید تمندوں کی جانب سے بزرگ کی مزار پہ چادریں چڑھانے کا سلسلا بھی جاری ہے۔ تین روزہ تقریبات میں میلے کا سماء ہوتاہے جس میں دیہی علاقوں سے تعلق رکھنے والے بچوں کے لئے جھولے و دیگر دلچسپی کے کھلونوں کی اسٹال بھی سجائے جاتے ہیں جو بچوں کی توجہ کا مرکز بنے رہتے ہیں۔ تقریبات میں سندھ کا ثقافتی کھیل ملھ کے مقابلے منعقد کرائے جاتے ہیں جس میں سندھ بھر کے نامور ملھ پہلوان حصہ لےکر انعام اور داد حاصل کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں