265

پاکپتن: عورت کو وہ مقام اور مرتبہ نہیں دیا گیا جس کی وہ مستحق ہے. حکیم لطف اللہ.

پاکپتن(حکیم خرم شہزاد سے) یہ ایک تسلیم شدہ حقیقت ہے کہ معاشرے کے حسن وقار اور استحکام کا راز عورت کی پُر خلوص قربانیوں اور لازوال جدوجہد میں پوشیدہ ہے مگر یہ بھی تاریخ عالم کی تلخ حقیقت ہے کہ دنیا کی بیشتر تہذیبوں میں عورت کو وہ مقام اور مرتبہ نہیں دیا گیا جس کی وہ مستحق تھی ان خیالات کا اظہار جنرل سیکرٹری پاکستان سوشل ایسوسی ایشن حکیم لطف اللہ نے پاکستان سوشل ایسوسی ایشن ڈسٹرکٹ انٹی ٹی بی ایسوسی ایشن محکمہ سوشل ویلفیئر بیت المال و ترقی خواتین پاکپتن کے زیر اہتمام پریس کلب میں ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر افضل بشیر مرزا کی زیر صدارت خواتین کے عالمی دن کے موقع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے ڈاکٹر جمیل الرحمان صدر ڈسٹرکٹ انٹی ٹی بی ایسوسی ایشن ڈاکٹر رانا امتیاز احمد CEO ہیلتھ صدر پریس کلب پاکپتن وقار فرید جگنو حاجی محمد اشرف ڈاکٹر شاہد مرتضیٰ چشتی جنرل سیکرٹری انجمن فلاح مریضاں تحریک اینٹی کرپشن کے بانی میاں عبدالرحمن وٹو غلام نبی ڈھڈی جنرل سیکرٹری سوشل ڈویلپمنٹ کونسل رخسانہ منظور بھٹی ضلعی صدر خواتین ونگ PTI طاہر فرید ہومیو ڈاکٹر احمد شیر کانجومنزہ بخاری ایڈووکیٹ مہرالنساء ایڈووکیٹ عبدالمجید خان بلوچ سینئر ہیڈ ماسٹرہمدرد انجمن سیل گاؤں کے جنرل سیکرٹری مہتمم دارلکفالت راؤ اسلام شریفی ملک فاروق احمد ایڈووکیٹ نے خطاب کیامقررین نے کہا کہ عورت کو پاؤں کی جوتی کبھی بازاروں میں فروخت ہونے والی جنس بے مایہ سمجھا گیا اُسے ہر خطے میں مظلوم مجبور محروم رکھا گیا کوئی سماجی سیاسی معاشی حقوق میسر نہ تھے ایسے میں زندہ درگور ہونیوالی عورت کیلئے محسن نسواں ایک ایسا نظام لیکر آئے جس میں اُسے انسانیت کے شرف سے نوازا گیا حضور نبی کریم نے عورت کے بارے میں تصور دیا کہ وہ دنیا کی بہترین متاع ہے انسان کے حسن سلوک کی سب سے زیادہ مستحق ہے معاشرے کے استحکام کی ضامن ہے اُم المومنین حضرت خدیجہؓ کی سیرت ہمارے لیے مشعل راہ ہے اسلام ہی وہ روشن مشعل ہے جسکی کرنوں نے ایک مسلم عورت کو مان شان عزت عصمت عافیت تحفظ تسکین سے جاوداں کر دیایہاں تک کہ جنت کا مالک بنا دیا مغربی اور مشرقی تہذیب دو الگ چیزیں ہیں افسوس آجکل کی خواتین مغرب کی دلدادہ زیادہ ہیں جنکو دیکھ کر عام گھریلو خواتین نے بھی اپنی زندگی اجیرن کر رکھی ہے ورنہ اسلام نے تو عورت کیلئے آسانیاں پیدا کی ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں