392

پاکپتن: خواتین کی ترقی اور تحفظ کے لئے بنائے گئے قوانین پر عمل درآمد ضروری ہے. غلام نبی ڈھدی.

پاکپتن(بیورورپورٹ)خواتین کی ترقی اور تحفظ کے لئے بنائے گئے قوانین پر عمل درآمد ضروری ہے ان خیالات کا اظہار سوشل ڈویلپمنٹ کونسل ملکہ ہانس پاکپتن کے صدر اور ممبر ایڈوائزری کمیٹی غلام بنی ڈھڈی نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ خواتین کو فرسودہ روایات اور وٹہ سٹہ کی شادی کم عمری کی شادی اور غیرت کے نام پر قتل کر دینا خواتین پر تیزاب پھینکنے کے واقعات ہوتے ہیں مگر مجرموں کو سزا نہیں ملتی کام کرنے والی خواتین کو کام کے دوران ہراساں کرنے کے تمام قوانین حکومت بنا چکی ہے مگر اس پر عمل درآمد نہیں ہوتا ہے میری حکومت وقت سے اپیل ہے کہ ان قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے انہوں نے کہا کہ آج خواتین ہر میدان میں ترقی کر رہی ہیں خواتین ایوانوں میں ہیں جہاز چلا رہی ہیں دفاتر میں ہیں مردوں کو شانہ بشانہ ہیں شیلٹر ہوم میں خواتین اوربھٹہ مزدور خواتین کی بہتری کے لئے کام کرنے کی ضرورت ہے فاطمہ جناح نے قائد اعظم کے ساتھ مل کر پاکستان کے حصول کے لئے دن رات کام کیا بے نظیر پاکستان کی پہلی خاتون وزیر اعظم منتخب ہوئیں عاصمہ جہانگیر نے خواتین اور مردوں کے حقوق کے لئے مثالی کام کیا ارفہ کریم ملالہ یوسف زئی ڈاکٹر رتھ ماؤ نے اپنی زندگیاں اسی جدو جہد میں وقف کر دیں .

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں