235

اوکاڑا: سید صمصام بخاری کو وزیر اطلاعات بنانا قابل ستائش ہے. شازیہ احمد نواز.

پاکپتن(وقار فرید جگنو سے) ممبر صوبائی اسمبلی سید صمصام بخاری کو وزیر اطلاعات بنانا قابل ستائش ہے تحریک انصاف کی قیادت نے کارکنان کا درینہ مطالبہ پورا کر دیا ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما شازیہ احمد نواز اورپاکستان تحریک انصاف حلقہ پی پی 189کے رہنما میجر (ر) احمد نے جاری کئے گئے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ ممبر صوبائی اسمبلی سید صمصام بخاری اس سے پہلے وفاقی وزیر اطلاعات کے طور پر خدمات سر نجام دے چکے ہیں اب ان کو صوبائی وزیر اطلاعات کا قلم دان سونپ دیا گیا ہے جو انتہائی احسن اقدام ہے، پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما شازیہ احمد نواز اورپاکستان تحریک انصاف حلقہ پی پی 189کے رہنما میجر (ر) احمد نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے تمام کارکنان کی درینہ خواہش تھی کہ ممبر صوبائی اسمبلی سید صمصام بخاری کواہم زمہ داری سونپی جائے انہوں نے کہا کہ صوبائی وزیر اطلاعات سید صمصام بخاری ایک منجھے ہوئے سیاست دان ہیں حکومتی موقف اور حکومتی چہرہ بہترین انداز میں پیش کریں گے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں