272

پاکپتن: نواز شریف نے شاہینوں کوجے ایف 17 تھنڈرکا تحفہ دیا، پائلٹ واپسی کا اعلان نوا ز شریف کرتا تو قوم یوتھ اسے غدار ٹھہراتی. عبدالقیوم پومی.

پاکپتن (حیدر علی شہزاد) نواز شریف نے شاہینوں کوجے ایف 17 تھنڈرکا تحفہ دیا، پائلٹ واپسی کا اعلان نوا ز شریف کرتا تو قوم یوتھ اسے غدار ٹھہراتی ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن کے یوتھ ونگ کے ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری عبدالقیوم پومی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی تمام سیاسی جماعتوں کے ہندو مکار ہیں، یہ پاکستان کودل سے قبول نہیں کرتے چاہے کسی بھی سیاسی جماعت میں بیٹھے ہوں۔ انہوں نے کہا کہ آج باربار مودی کا نمبر ڈائل کرنے کی بجائے دنیا میں اپنے دوست ممالک کے نمبر ڈائل کئے جائیں، کشمیر کا مسئلہ حل کئے بغیر اس خطے میں امن نہیں آئے گا پاکستان مسلم لیگ ن کے یوتھ ونگ کے ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری عبدالقیوم پومی نے کہا کہ سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف نے شاہینوں کو جے ایف 17 تھنڈر کا تحفہ دیا جس سے آج پوری قوم کا سر فخر سے بلند ہے، ہندوستان کو پائلٹ واپس کرنے کا اعلان اگر نواز شریف نے کیا ہوتا تو قوم یوتھ اسے غدار کے لقب سے نوازتی، میاں محمد نواز شریف نے ایٹمی دھماکے کرکے ملک کوناقابل تسخیر بنایا، ایٹمی طاقت کے باعث بھارت کی پاکستان پر حملے کی ہمت نہیں ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں