251

ساہیوال: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شکیل احمد کا سنٹرل جیل کا دورہ انتظامات کو سراہا.

ساہیوال (خصوصی رپورٹ) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شکیل احمد کا سنٹرل جیل ساہیوال کا دورہ، مجسٹریٹ دفعہ 30 حماد رضا، سپرنٹنڈنٹ جیل چوہدری محمد جاوید اوردیگر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔ جیل آمدپرجوانوں کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی۔ انہوں نے کچن میں اسیران کو مہیا کردہ کھانا چیک کیااور کھانے کے معیار کو سراہا۔ ہسپتال، سزائے موت اورنوعمر وارڈ کا بھی وزٹ کیا. خصوصا نو عمر وارڈ کے بچوں کے مسائل سنے اور موقع پر ہی احکامات جاری کئے اوردیگر اسیران کے مسائل اور مقدمات کے متعلق دریافت کیا اورمعمولی نوعیت کے مقدمات میں ملوث 09اسیران کو ذاتی مچلکہ پر رہا کیا۔ جیل ہسپتال کے دورے کے دوران زیر علاج اسیران کو دی جانے والی میڈیکل سہولیات پر بھی اطمینان کا اظہار کیا ۔ دوران وزٹ جیل انتظامیہ کی جانب سے اسیران کو بمطابق قانون دی جانے والی سہولیات پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے جیل میں صفائی، ستھرائی اورنظم و ضبط کے نظام کو سراہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں