234

پاکپتن : ڈی پی او پاکپتن ماریہ محمود کا تھانہ قبولہ کے علاقہ میں بچے سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس. ایف آئی آر درج.

پاکپتن(ڈاکٹر محمد امین سے) ڈی پی او پاکپتن ماریہ محمود کا تھانہ قبولہ کے علاقہ میں بچے سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس. ایف آئی آر درج پولیس ترجمان کے مطابق پاکپتن کے علاقہ قبولہ کے نواحی گاؤں میں بچے سے ہونے والی زیادتی کے وقوعہ کی بابت ڈی پی او پاکپتن ماریہ محمود کی ہدآئت پرمقامی پولیس قبولہ نے بلاتاخير مقدمہ نمبر 128/19 مورخہ 18.03.2019 بجرم 377/363 ت پ تھانہ قبولہ میں درج کر لیا تھا.اور فوری کاروائی کرتے ہوئےمقا می پولیس نے اس واقعہ میں ملوث ملزم علی ماہی ولد محمد غفور قوم سیال سکنہ 161/EB کو حسب ضابطہ گرفتار کر لیاجو کہ مقامی پولیس کے زیر حراست ہے. ڈسٹرکٹ پولیس آفسیر پاکپتن ماریہ محمود نے اس واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ڈی پی او سرکل عارفوالا، ایس ایچ او تھانہ قبولہ کو ہدایت کی ہے کہ ملزم کا ڈاکٹری ملاحظہ کروا کر مقدمہ ہذا کو جلد از جلد حقائق کی روشنی میں آگے چلائیں. ڈی پی او پاکپتن کا مذید کہنا ہے کہ ایس پی انوسٹیگیشن تمام تفتییش کی نگرانی خود کریں گے تاکہ ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں