245

عارفوالا: سینئر صحافی بابا جاوید اقبال شیخ پریس کلب عافوالا کے سرپرست اعلیٰ نامزد.

عارفوالا (محمد انعام بٹ سے) عارفوالا کے سینئر صحافی نمائندہ روزنامہ پاکستان، بیورو چیف انکشاف ٹی وی بابا جاوید اقبال شیخ پریس کلب عارفوالا رجسٹرڈ میں شامل ہو گئے. بابا جاوید اقبال شیخ کے اعزاز میں صدر پریس کلب عارفوالا محمد انعام بٹ کی رہائش گاہ پر ٹی پارٹی کا اہتمام کیا گیا. اس موقع پر جنرل سیکرٹری چوہدری کاشف رضوان، وائس چئیرمین مرزا محمد امتیاز، نائب صدر محمد نواز بھٹی، نائب صدر جمیل الدین اور رابطہ سیکرٹری ڈاکٹر اللہ رکھا موجود تھے. صدر پریس کلب محمد انعام بٹ نے ساتھیوں کے ہمراہ بابا جاوید اقبال کو ہار پہناتے ہوئے خوش آمدید کہا. آخر میں اتفاق رائے سے بابا جاوید اقبال شیخ کو پریس کلب عارفوالا رجسٹرڈ کا سرپرست اعلی نامزد کر دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں