311

پشاور: سوات ایکسپریس وے یکم مئی سے کھولنے کیلیے تعمیراتی کام تیز.

پشاور(حکیم طارق شاد سے) خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے 81 کلومیٹرطویل سوا ت ایکسپریس وے کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے یکم مئی سے کھولنے کی ڈیڈ لائن کے بعد اس پر تعمیراتی اورفنشنگ کا کام تیز کردیاگیاجب کہ ایکسپریس وے کے راستے میں دونوں سرنگوں کو بھی تیار کرلیا گیا۔ سوات ایکسپریس وے کے تعمیراتی کام کا آغاز سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے 2016 ء میں کیاتھااورمذکورہ تقریب میں موجودہ وزیر اعظم عمران خان بھی شریک ہوئے تھے جب کہ اقتدار سے رخصت ہونے سے قبل اس کے پہلے انٹرچینج تک ٹریفک کی آمدورفت کا افتتاح بھی انہوں نے کیا تاہم مزکورہ ایکسپریس وے ماہ دسمبر تک مکمل نہیں کیا جاسکا، موجودہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمودخان نے گزشتہ دنوں اس سلسلے میں اجلاس منعقد کرتے ہوئے سوات ایکسپریس وے کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے یکم مئی سے کھولنے کا اعلان کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں