382

پاکپتن: 32سالہ دور میں پہلی بار پاکستان کو انڈیا اور عالمی سطح پر امن پسند ملک مانا گیا. طالب حسین قمر.

پاکپتن(خصوصی رپورٹ) پاک وطن یوتھ آرگنائزیشن کے مرکزی چیئرمین پیر طالب حسین قمر الوردی شریف نے کہا ہے کہ فوج اور حکومتی ہم آہنگی کی بدولت بین الاقوامی سطح پر پاکستان او پاکستانی قوم کی عزت میں اضافہ ہوا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ملک اللہ دتہ کھوکھر ایڈوکیٹ، ملک وارث علی ایڈوکیٹ، صوفی محمد عمر، مہر ظفر اقبال و دیگر بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ سابق 32سالہ دور میں پہلی بار پاکستان کو انڈیا اور عالمی سطح پر امن پسند ملک مانا گیا جس میں حکومتی اور عسکری قیادت کی بہترین پالیسی بلکہ ریاستی اداروں بالخصوص ہماری آئی ایس آئی کا اہم کردار ہے، جس نے پاکستان دشمن ایجنسیز موسادبلیک واٹر، کو بچھاڑ کر رکھ دیا، اور وطن کے داخلی اور خارجی معاملات انتہائی مہارت سے سر انجام دیئے خودساختہ جمہوریت پسند، اور کرپٹ سیاستدانوں نے ملک لوٹنے اور عوام کو بیوقوف بنانے کے علاوہ کچھ نہیں کیااور ہمہ وقت فوج اورعسکری قیادت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے، جس کا فائدہ انڈیا اسرائیل اور امریکہ نے اٹھایا ہے، جنہوں نے پاکستان جیسے امن پسند ملک کو دہشتگرد قرار دینے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیا، فوج اور ریاستی اداروں کی قربانیوں کی وجہ سے ملک میں انتہا پسندوں اور دہشت گردوں کا خاتمہ ہوا،اور آک عوام اپنے آپ کو محفوظ سمجھتی ہے ملک ترقی کی طرف گامزن ہے، عدم تحٖط کا شکار قومیں ترقی نہیں کرتیں، حکومتی اور عسکری قیادت کی بہترین حکمت عملی کی وجہ سے عوام کے اعتماد میں اضافہ ہوا آج انڈیا ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے پاکستان میڈیا کا کردا ر بھی انتہائی قابل تحسین ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں