216

لاہور: پی ایس ایل کے تمام 8 میچز کراچی میں ہوں گے، پی سی بی نے تصدیق کردی.

لاہور(اسد الیاس سے) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل کے تمام 8 میچز کراچی میں کرانے کی تصدیق کر دی ہے، چئیرمین پی سی بی احسان مانی کا کہنا ہے کہ تمام فرنچائزز سمیت متعلقہ باڈیز سے مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا۔پی سی بی چئیرمین کا کہنا تھا کہ میچز کو ری شیڈول کرنے پر بھی غور کیا گیا، قومی ٹیم کے یو اے ای میں ہی آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے باعث میچز انہی تاریخوں میں شیڈول ہیں۔ انھوں نے کہا کہ کرکٹ بورڈ کے ہیڈکوارٹر لاہور میں پی ایس ایل کے میچ نہ ہونا افسوسناک ہے۔ میچ منتقلی کی وجہ بتاتے ہوئے انھوں نے کہا کہ لاہور ایئرپورٹ کے دیر سے کھلنے کی وجہ سے کراچی میں میچ شیڈول کئے گئے، کم وقت میں لاجسٹکس کے چیلنجر ہوسکتے تھے۔ پی ایس ایل میچز کے حوالے سے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ 7 مارچ کو شروع ہونے والے میچز کا آغاز اب 9 مارچ سے ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں