253

پاکپتن: پیزا کھانے کا بل کیوں مانگا؟ محکمہ ھیلتھ کے اہلکاروں کی طرف سے کاروائی کی دھمکی.

پاکپتن (وقار فرید جگنو سے) پیزا کھانے کا بل مانگنے پر محکمہ ہیلتھ کے اہلکاروں کی پیزا شاپ مالکان کو مبینہ کاروائی کی دھمکیاں شاپ مالکان کا اعلیٰ حکام سے نوٹس لینےکا مطالبہ. اٹالین پیزا شاپ کے ایم ڈی تنویر بھٹی کی جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق محکمہ ہیلتھ کے اہلکار رات گئے اٹالین پیزا شاپ پر آئے اور پیزا کھایا، جس پر پیزا شاپ سٹاف نے اہلکاروں سے بل مانگا تو اہلکاروں نے پیزا شاپ مالکان کو کاروائی کی دھمکیاں دیں اور ویڈیوز بنانا شروع کردیں. اٹالین پیزا شاپ کے ایم ڈی تنویر بھٹی نے بتایا کہ حکومت ہمیں واضح کرے کہ کیا سرکاری افسران سے کھانے پینے کے پیسے وصول نہیں کرنے. پیزا شاپ پر کاروائی کا اختیار صرف محکمہ فوڈ اتھارٹی کے پاس ہے. مگر محکمہ ہیلتھ کے عملے نے بل نہ دینے کے لئے کاروائی کا بہانا بنایاانہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب سے ہمارا مطالبہ ہے کہ حکومت محکمہ ہیلتھ کے اہلکاروں سے ہمارا 1350 روپے بل اداکرواکے ان کے خلاف کاروائی کرے.
اس حوالے سے محکمہ صحت کا موقف بھی سامنے آیا گیا ہے.

محکمہ صحت کا موقف جاننے کے لیے یہاں کلک کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

پاکپتن: پیزا کھانے کا بل کیوں مانگا؟ محکمہ ھیلتھ کے اہلکاروں کی طرف سے کاروائی کی دھمکی.” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں