293

پاکپتن: ایس ڈی پی او زاور ایس ایچ اوز کی ذمہ داری ہے کہ لوگوں کو ان کی دہلیز پر انصاف مہیا کریں. ماریہ محمود ڈی پی او.

پاکپتن (محمد علی رحمانی) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر پاکپتن ماریہ محمود نے ڈی پی او آفس میں کھلی کچہر ی کا انعقاد کیا۔ کھلی کچہری میں مختلف علاقوں سے آنے والے سائلین کی درخواستوں پرایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو میرٹ پر کارروائی کے احکامات جاری کیے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اگر تھانہ کی سطح پرسائلیں کو انصاف ملے تو وہ سفر کی صعوبتیں برداشت کر کے اعلیٰ حکا م کے پاس نہ جائیں۔ اس سلسلہ میں تمام ایس ڈی پی او زاور ایس ایچ اوز کی ذمہ داری ہے کہ لوگوں کو ان کی دہلیز پر انصاف مہیا کریں۔ کھلی کچہری میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر پاکپتن ماریہ محمود نے شہری رانی بی بی کی درخواست پر ایس ایچ او ملکہ ہانس، محمد منظور کی درخواست پر ڈی ایس پی انوسٹی گیشن، جعفر حسین کی درخواست پر ایس ایچ او تھانہ چکبیدی، محمد رسول بخش کی درخواست پر ایس ایچ او تھانہ فرید نگر، نسیم بی بی کی درخواست پر ایس ایچ اوتھانہ سٹی پاکپتن، عزیز الرحمن کی درخواست پر ایس ایچ او تھانہ فرید نگر، نصراللہ کی درخواست پر ایس ایچ او تھانہ صدر پاکپتن، جہانگیر احمد کی درخواست پر ڈی ایس پی صدر سرکل پاکپتن اور متعددرخواستوں پر متعلقہ افسران کو میرٹ پر فوری کارروائی کے احکامات جاری کیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں