252

پاکپتن: ہومیوپیتھک ڈاکٹرز کو الٹراساونڈ مشین کے استعمال کی اجازت صدر مملکت ومحتسب اعلی کے احکامات کی روشنی میں دی گئی ہے۔ راو غلام مرتضی نائب صدر نیشنل کونسل برائے ہومیو پیتھی۔

پاکپتن (ڈاکٹر محمد امین سے) ہومیوپیتھک ڈاکٹرز کو الٹراساونڈ مشین استعمال کرنے کی اجازت صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان اور وفاقی محتسب اعلی کے احکامات کے مطابق دی گئی ہے اس بارے میں منفی خبریں اور جھوٹے پروپیگنڈے کرنے والے حقائق اور سسٹم سے لاعلم ہیں۔ تمام الزامات بے بنیاد۔ ہیں ان خیالات کا اظہار نیشنل کونسل فار ہومیوپیتھی گورنمنٹ آف پاکستان اسلام آباد کے نائب صدر ڈاکٹر راو غلام مرتضیٰ نے ہومیوڈاکٹر ریاض محمود جوئیہ سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل کونسل فار ہومیوپیتھی اسلام آباد نے ان ہومیو پیتھک ڈاکٹرز کو بہترین طریقہ علاج کے ساتھ ساتھ جدید آلات کے ساتھ مریضوں کی تشخیص کرنے کے لیے باقاعدہ ٹریننگ حاصل کرنے کے بعد سرٹیفکیٹس جاری کیے ہیں جن سے مریضوں کی تشخیص میں آسانی ہو گئی اور پاکستان بھر میں دکھی انسانیت کے لیے صحت کے مسائل کم کرنے میں ہومیوپیتھک ڈاکٹرز اپنا کردار ادا کر سکیں گے۔ ہومیو پیتھک سسٹم کو نہ سمجھنے اور اس سے لاعلم افراد جھوٹے اور منفی پروپیگنڈے کرکے ہومیوپیتھک سسٹم کو بدنام کرنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں جو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ نیشنل کونسل فار ہومیوپیتھی پاکستان تمام اقدامات جو ہومیو پیتھک سسٹم اور ترقی کے لئے ہیں قومی اسسمبلی کے بنائے ھوئے قانون UAH ایکٹ 1965 کے تحت ادا کرتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس قانون میں ہومیو پیتھک سسٹم کے لیے وہ احکامات درج ہیں جس کے تحت نیشنل کونسل فار ہومیوپیتھی پاکستان میں ہومیوپیتھک سسٹم کو مضبوط بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کرتی ہے۔ ہم ھومیوپیتھک سسٹم کےخلاف جھوٹے پروپیگنڈے اور ہومیوپیتھک مخالفین کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں