276

ساہیوال: تجاوزات کے خاتمے اورشہرکوصاف ستھرابنانے کے لیے عملی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں. ملک محمد یار ڈھکوو، مرکزی راہنما پی ٹی آئی.

ساہیوال(خصوصی رپورٹ) تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء ملک محمدیارڈھکو نے کہاہے کہ حکومت پنجاب کی کلین اینڈ گرین مہم بھرپوراندازسے کامیاب بنائیں گے‘ ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لیے شجرکاری مہم میں ہرمکتبہ فکرکے افرادکوبڑھ چڑھ کرحصہ لیناچاہئے۔ ڈی پی اوآفس کے سبزہ زارمیں ورلڈفاریسٹ ڈے کی مناسبت سے پودالگانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ تجاوزات کے خاتمے اورشہرکوصاف ستھرابنانے کے لیے عملی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں جس کے لیے تمام تروسائل بروئے کارلائیں گے‘ انہوں نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ اورپولیس ضلع بھرمیں تعلیم وصحت کے شعبوں میں بہتری اورفرینڈلی پالیسنگ کے لیے کام کررہی ہے۔ پی ٹی آئی کارکنان وممبران اسمبلی ضلع کی بہتری کے لیے بھرپوردلچسپی لے رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں