229

ساہیوال: اللہ نے منصب انصاف اور انسانوں سے مساوی سلوک کے لیے دیا. کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی ضیاء.

ساہیوال(خصوصی رپورٹ)ڈی پی اوکیپٹن (ر)محمد علی ضیاء نے کہا ہے کہ ان کے لیے سب خاص ہیں کوئی عام نہیں آج تک کسی کو مایوس نہیں کیا ۔ اللہ نے منصب انصاف اور انسانوں سے مساوی سلوک کے لیے دیا ۔ کھلی کچری کے سوا بھی اوپن ڈور پالیسی پر کاربند ہوں عوامی مسائل کو بلا تفریق حل کررہے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی پی او دفتر میں جمعہ وار کھلی کچہری کے دوران عوامی مسائل سن کر ان کا ازالہ کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں ہر شخص اپنے منصب کا جواب دہ ہے ہمیشہ اپنے فرائض کی ادائیگی اس بات کو سامنے رکھ کر کرتا ہوں کہ مجھے میرا اللہ دیکھ رہا ہے اور میں اس کا جواب دہ ہوں۔ اس لیے کبھی کسی کو خاص یا عام کی نظر سے نہیں دیکھا اور آنے والے افراد کے بلا تفریق مسائل سنے اور ان کے حل کے لیے حاصل شدہ اختیارات استعمال لاتا ہوں۔ جمعہ کے روز کھلی کچہری کے سوا بھی ان کے دفتر کے دروازے ساہیوال کی عوام کے لیے پورا ہفتہ ہی کھلے رہتے ہیں اور اوپن دور پالیسی پر کاربند ہوں، ضلع بھر میں تعینات پولیس افسران کو بھی یہی ہدایت کر رکھی ہے کہ آنے والے ہر شخص کی عزت نفس کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے ان کے مسائل حل کئے جائیں، اس موقع پر انہوں نے ضلع کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے افراد کی درخواستوں کاجائزہ لیااور ان کے حل کے پولیس افسران کے نام احکامات جاری کر دئیے۔ اس موقع پر ایس پی انوسٹی گیشن شاہدہ نورین، ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم حاجی فواداحمد، پی آراوملک غلام عباس اورریڈرراناحسیب الحسن بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں