224

مانسہرہ: ایک روزہ عظیم الشان طبی سیمینار 24 مارچ بروز اتوار گوجرانوالہ میں منعقد ہوگا.

مانسہرہ (حکیم طارق شاد سے) ایک روزہ عظیم الشان طبی سیمینار 24 مارچ بروز اتوار گوجرانوالہ میں منعقد ہوگا. پرانی طب نیا انداز کے عنوان سے منعقد ہونے والے اس سیمینار میں پنجاب بھر سے جید حکماء شرکت کریں گے اور خطاب کریں گے. صدارت حکیم سید زاہد حسین زیدی، جب کہ مہمان خصوصی طاہر پرویز بھٹی پرنسپل طبیہ کالج گوجرانوالہ ہوں گے، حکیم محمد یونس فہیم چیئر مین نصاب کمیٹی نیشنل کونسل برائے طب خصوصی شرکت کریں گے. ڈاکٹر ظفر علی عباسی پی ایچ ڈی سکالر ضلع ساہیوال، حکیم عرفان شاہد، حکیم سید نعمت علی، حکیم ظفر علی عباسی، حکیم علی رضا، حکیم محمد طارق شاد مختلف موضوعات پر خصوصی لیکچر دیں گے. سیمینار کا انعقاد مقامی شادی ہال میں کیاجائے گا. سیمینار کے انتظامات کے حوالہ سے تمام انتظامات فائنل کرلیئے گئے ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں