240

پاکپتن: حضرت خواجی غریب نواز کے سالانہ عرس کی تقریبات دربار حضرت بابا فرید پاکپتن میں جاری.

پاکپتن(پیر امداد حسین سے) سلطان ہند حضرت خواجہ غریب نواز کے سالانہ عرس کے موقع پرزائرین کو انڈیا جانے کی اجازت نہ ملنے پردربار بابافرید پاکپتن حضرت خواجہ غریب نواز کے 807 ویں سالانہ عرس کی تقریبات جاری ہیں، جس میں شرکت کیلئے ملک بھر سے ہزاروں زائرین پاکپتن پہنچ گئے. تفصیلات کے مطابق سلطان ہند حضرت خواجہ معین الدین چشتی خواجہ غریب نواز کے 807 ویں سالانہ عرس کی تقریبات پاکپتن میں دربار بابا فرید پر جاری ہیں، انڈیا جانے کی اجازت نہ ملنے پر ملک بھر سے زائرین نے پاکپتن پہنچ کر دربار بابا فرید پر جاری رسومات میں شرکت کی۔ عرس کی سب سے بڑی رسم چھٹی شریف ادا کر دی گئی۔ اس موقع پر دیوان احمد مسعود چشتی نے دربار بابا فرید پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور سلامتی کیلیے دعائیں کی۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ عقیدت مندوں اور درگاہوں کے سجادگان کی بڑی تعداد موجود تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں