258

لاہور: حکومت کی نئی مشکل؛ پنجاب میں زیرتحویل مدارس چلانے کیلیے 82 کروڑروپے کی ضرورت.

لاہور(اسد الیاس سے) محکمہ اوقاف پنجاب نے صوبے بھر میں حکومتی تحویل میں لئے گئے کالعدم جماعتہ الدعوة کے 160 دینی مدارس کو چلانے کے لیے 82 کروڑ روپے مانگ لیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق کالعدم جماعتہ الدعوة کے حکومتی تحویل میں لئے گئے 160 دینی مدارس کے اخراجات کی رپورٹ سامنے آگئی۔ تحویل میں لئے گئے مدارس میں سب سے زیادہ اخراجات پانچ اضلاع شیخوپورہ، لاہور، اوکاڑہ، فیصل آباد اورپاکپتن میں موجود دینی مدارس پر ہوتے ہیں۔ محکمہ اوقاف پنجاب نے اپنے زونل ایڈمنسٹریٹرزاورسرکل منیجرزکی وساطت سے 160 مدارس کا نظام سنبھال لیا ہے، محکمے کے پاس مستقل بنیادوں پران کا نظام چلانے کے لئے مالی وانتظامی حوالوں سے استعداد نہیں۔ مدارس کا نظام جاری رکھنے کے لئے 81 کروڑ 77 لاکھ 78 ہزار 774 روپے کی ضرورت ہوگی، یہ بوجھ مستقل بنیادوں پر مالی مشکلات سے دوچار حکومت پنجاب کو خود برداشت کرنا پڑے گا اور آنے والے دنوں میں رقم مزید بڑھے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں