401

پاکپتن: کھاٹدانی سرکار حضرت سید علی حسین شاہ کی درگاہ حضرت بابا فرید حاضری.

پاکپتن (محمد علی رحمانی) کھاٹدانی سرکار حضرت سید علی حسین شاہ سجادہ نشین حضرت سید عثمان مروندی المعروف لعل شہباز قلندر کی درگاہ حضرت بابا فرید گنج شکر حاضری۔ کھاٹدانی سرکار نے مزار اقدس پر چادر پوشی کی ملکی سلامتی و ملکی خوشحالی کیلئے خصوصی دعا فرمائی اولاد گنج شکر پیر دیوان عثمان فرید چشتی نے کھاٹدانی سرکار کی باب جنت پر دستار بندی کی۔ اس موقع پر کھاٹدانی سرکار نے نمائندہ بریلینٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حضرت بابا فرید گنج شکر کے مزار پر حاضری دے کر دلی سکون حاصل ہوتا ہے۔ کھاٹدانی سرکار کے ہمراہ ملک کی معروف سیاسی سماجی شخصیت لیاقت مصطفائی رحمانی، صدر پریس کلب رجسٹرڈ پاکپتن افتخار بھٹی، صدر پاکستان میڈیا کونسل پاکپتن محمد علی رحمانی سمیت متعدد شخصیات اور سینکڑوں مریدین و عقیدت مند موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں