341

پاکپتن: اداکرار حبیب پاکستانی فلم انڈسٹری کے کامیاب ہیرو تھے. کرم علی کیفی.

پاکپتن(ڈاکٹر محمد امین سے) ادکار حبیب پاکستان فلم انڈسٹری کے تعلیم یافتہ کامیاب اور معروف فلمی ہیرو تھے ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی. ان خیالات کا اظہار فریدی ادبی سوسائٹی کے صدر معروف شاعرچوہدری کرم علی کیفی نے مرحوم اداکارحبیب کی برسی کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. انہوں نے کہا کہ حبیب 1929کو بھارتی ریاست پٹیالہ میں پیدا ہوئے ان کا تعلق پٹیالہ کے زمیندار گھرانے سے تعلق تھا 1947میں وہ پاکستان ہجرت کر کے آئے. انہوں نے اردو اور پنجابی فلموں میں اپنے جوہر دیکھائے وہ اپنے وقت کے معروف ترین اور کامیاب اداکار تھے. 2013میں ان پر برین ہیمرج کا حملہ ہوا جس کےعلاج کا سارا خرچہ سابق وزیر اعظم نواز شریف نے برداشت کیا، بعد ازاں مالی حالات خراب ہونے پر اپنا گھر تک بیچ دیا تھا. چوہدری کرم علی کیفی نے کہا کہ صدارتی ایوارڈ یافتہ فنکار مختصر علالت کے بعد خالق حقیقی سے جاملے، مرحرم حبیب کی یادیں ہمیشہ ہمارے ساتھ رہتی ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں