235

ساہیوال: قائد اعظم اسٹیڈیم کی حالت پر کمشنر عارف انور بلوچ کا اظہار برہمی. جلد کھیلوں کے قابل بنایا جائے. سخت ہدایت.

ساہیوال (خصوصی رپورٹ) کمشنر ساہیوال ڈویژن عارف انور بلوچ کا قائد اعظم سٹیڈیم کی حالت زار پر شدید ناراضگی کا اظہار، جاری کام کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت، نوجوانوں کو کھیل کی سہولیات فراہم کرنے میں کوتاہی نہیں کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق کمشنر ساہیوال ڈویژن عارف انور بلوچ نے قائد اعظم سٹیڈیم کا اچانک دورہ کیا اور سٹیڈیم میں جاری ترقیاتی کام کا جائزہ لیا۔ انہو ں نے سٹیڈیم کی حالت زار پر شدید ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے محکمہ بلڈنگ اور پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے حصے کے کام کو تیز کریں اور سٹیڈیم کو جلد کھیلوں کے قابل بنائیں۔ بعد ازاں اپنے دفتر میں ہونے والے ایک اجلاس میں انہوں نے پویلین میں تمائشیوں کے بیٹھنے کے لئے بنائی گئی سیڑھیوں اور گیٹ کی بحالی کے لئے فوری اقدامات کی ہدایت کی۔ اجلاس میں ایس ای بلڈنگ ساجد رشید بٹ، ڈویژنل سپورٹس آفیسر اکبر مراد اورایکسین بلڈنگ ذوالفقار علی نے شرکت کی۔ کمشنر کو بتایا گیا کہ سٹیڈیم میں گھاس لگانے کا کام مارچ جب کہ پویلین اپریل کے آخر تک مکمل ہو جائے گا۔ کمشنر عارف انور بلوچ نے ڈی ایس او کو ساہیوال میں کھیلوں کے مقابلے منعقد کرانے کی بھی ہدایت کی تا کہ عوام صحت مندانہ سرگرمیوں میں بھر پور شرکت کر سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں