234

ساہیوال: پاکستان کو سر سبز بنانا اور ماحولیاتی آلودگی کو دور کرنا معاشرے کے تمام طبقات کی بنیادی ذمہ داری ہے. عارف انور بلوچ. کمشنر.

ساہیوال (خصوصی رپورٹ) کمشنر ساہیوال ڈویژن عارف انور بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان کو سر سبز بنانا اور ماحولیاتی آلودگی کو دور کرنا معاشرے کے تمام طبقات کی بنیادی ذمہ داری ہے اور ہمیں چاہیے کہ ہم سیاسی، سماجی اور معاشرتی تقسیم سے بالا تر ہو کر گرین پاکستان کے خواب کو شرمندہ تعبیر کر نے کے پروگرام کو کامیاب بنائیں، ساہیوال شہر کی خوبصورتی میں اضافہ اور شہریوں کو تفریح کے بہتر ین مواقع فراہم کرنا پی ایچ اے کی ذمہ داری ہے جس کے لئے شہریوں کو بھی پھولوں اور پودوں کی افزائش اور حفاظت کر کے اپنا بھر پور کردار ادا کرنا چاہیے۔ انہوں نے یہ بات پی ایچ اے ساہیوال کی طرف سے موسم بہار کی شجر کاری مہم کا افتتاح کرتے ہوئے کمشنر آفس میں ’’میلا لوکا‘‘ کا پودا لگا نے کی تقریب میں کہی، اس موقع پر پی ایچ اے کے چیئر مین چوہدری علی شکور خاں،ڈی جی خالد منظور، ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن حبیب جیلانی وینس اور ڈائریکٹر مارکیٹینگ امین اویسی کے علاوہ ایڈیشنل کمشنر زاہد اکرام اور تحریک انصاف کے مقامی رہنماؤں شیخ محمد چوہان،چوہدری نوریز شکور اور میاں بابر صغیر بھی موجود تھے۔ ڈی جی پی ایچ اے خالد منظور نے بتایا کہ 15اپریل تک جاری رہنے والی مہم کے دوران پی ایچ اے شہر کے مختلف پارکوں اور شاہراؤں پر 10ہزار پودے لگائے گی جن میں زیادہ تر پھولدار ہونگے ۔کمشنر عارف انور بلو چ نے پی ایچ اے کی کارکردگی کو سراہا اور ہدایت کی کہ پودوں کی حفاظت اور ان کی آبیاری کا بھی پورا بندوبست کیا جائے تا کہ شہر کو خوبصورت بنانے کا مقصد حاصل ہو سکے۔ انہوں نے شجر کاری مہم میں غیر سیاسی تنظیموں اور مخیر حضرات کی خدمات حاصل کرنے کی بھی ہدایت کی ۔چیئر مین پی ایچ اے چوہدری علی شکور نے بتایا کہ پی ایچ اے اپنے محدود وسائل کے باوجود وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق ساہیوال کو کلین اینڈ گرین بنانے کے مقصد کے لئے پر عزم ہے اور محدود فنڈز کے باوجود شہریوں کو تفریح کے بھر پور مواقع فراہم کئے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں