288

پاکپتن: اٹالین پیزا شاپ پر صفائی کے ناقص انتظام کی وجہ سے نوٹس لیا گیا. محکمہ ھیلتھ کا موقف.

پاکپتن(رانا صفدر سے) اٹالین پیزا شاپ پر صفائی کے ناقص انتظام کی وجہ سے نوٹس لیا گیا. محکمہ ھیلتھ کا موقف سامنے آگیا. گذشتہ روزاٹالین پیزا شاپ کے مالک نے پریس ریلیز کے ذریعے میڈیا کو بتا یاتھا کہ محکمہ ھیلتھ کے اہلکاروں نے شاپ سے پیزا کھایا اور جب بل مانگا گیا توانہوں نے کاروائی کی دھمکیاں دی. اس بارے میں آج جب محکمہ ھیلتھ سے اس حوالے موقف معلوم کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ پیزا شاپ پر معمول کے وزٹ کے دوران ان کے ہاں صفائی ستھرائی کا ناقص انتظام تھا اور کھانے پینے کے برتن ٹوائلٹ میں رکھے تھے جس کی تصاویر بھی انہوں نے بریلینٹ سے شیئر کی ہیں. اہکاروں نے بتایا کہ غیر محفوظ اور ان ہائی جینک طریقہ سے پیزا تیار کیا جارہا تھا اور پیزا میں استعمال ہونے والی لوازمات اور آٹے کی پیڑے کھلی فضا میں پڑے تھے گوشت کا قیمہ زمین پر پڑا تھا اور بدبودار تھا. جب کہ واش روم میں برتن وغیرہ رکھے ہوئے تھے اس سارے معاملہ کے بعد اہلکاروں کو بلیک میل کرنے کے لیے پریس ریلیز جاری کی گئی تاکہ ان کے خلاف کاروائی نہ کرپائیں لیکن ہم قانون کے مطابق کاروائی کریں گے. اس حوالہ سے سماجی تنظیموں کے کارکنان کا کہنا تھا کہ ایسے غیر صحت مندانہ ماحول اور غیر مناسب طریقہ سے کھانے پینے کی اشیاء تیار کرنے والے سنٹڑز کو فی الفور سیل کیا جائے اور ان کے خلاف تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائے.

اٹالین پیزا شاپ کے مالک کا موقف جاننے کے لئے یہاں کلک کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

پاکپتن: اٹالین پیزا شاپ پر صفائی کے ناقص انتظام کی وجہ سے نوٹس لیا گیا. محکمہ ھیلتھ کا موقف.” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں