248

لاہور: پنجاب بھر کے تمام اضلاع میں اسلحہ کے پرانے “کیری پرمٹ” منسوخ.

لاہور(اسد الیاس سے) اسلحہ ساتھ رکھنے والے تمام پرمٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ. لاہور سمیت پنجاب بھر کے تمام اضلاع میں پرانے “کیری پرمٹ ” ختم ہونے کے باعث اسلحہ برداری پر پابندی عائد کردی گئی ہے. صوبہ بھر کے 17 لاکھ سے زائد اسلحہ برداری کے پرمٹ کی قانونی حیثت ختم کر دی گئی ہے. محکمہ داخلہ پنجاب نے نئے کیری پرمٹ کیساتھ اسلحہ ساتھ رکھنے کی اجازت مشروط کردی ہے. نئے کیری پرمٹ جاری کرنے کا آغاز جلد کیا جائے گا۔ مختلف دفاتر کی جعلی مہروں والے اسلحہ لائسنسز کے کیری پرمٹ کے انکشاف پر محکمہ داخلہ پنجاب نے یہ اقدامات کئے ہیں. صرف ڈپٹی سیکرٹری جوڈیشل، محکمہ داخلہ کی مہر والے کیری پرمٹ ہی قابل قبول ہوں گے. جعلی کیری پرمٹس کے خلاف نئی حکمت عملی اختیار کی گئی ہے. اسلحہ لائسنس کیری پرمٹ کے متعلق محکمہ داخلہ کا سیکشن جوڈیشل ون سیکشن ہی ڈیل کرتا ہے. سیکشن جوڈیشل ون کی مہر والے کیری پرمٹ حامل افراد کو جاری کئے جاتے ہیں. متعلقہ سیکشن کے علاوہ کسی اور سیکشن، ونگ یا دفتر کی مہر والا پرمٹ غیر قانونی تصور کیاجائے گا. ڈپٹی سیکرٹری جوڈیشل، محکمہ داخلہ کی مہر والے کیری پرمٹ ہی قانونی طور پر درست تصور کئے جائیں گے. محکمہ داخلہ پنجاب نے سی سی پی او لاہور، ڈی آئی جی آپریشنز، کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ جاری کردیا گیا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں