232

پاکپتن: موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر ریسکیو1122مکمل طور پرتیار ہے. ڈاکٹر احتشام مظہر.

پاکپتن (محمد علی رحمانی) محکمہ ریسکیو 1122 نے ملکی حالات کے تناظر میں کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے اپنی تیاری مکمل کر لی ہے. ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو1122 ڈاکٹر احتشام مظہر نے نمائندہ بریلینٹ محمد علی رحمانی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ریسکیو1122 ہر اول دستے کے طور پر ہمہ وقت تیار ہے محکمہ کی کارکردگی پہلے بھی عیاں ہے موجوہ ملکی حالات میں اہلکاروں کا جذبہ حب الوطنی اور جذبہ خدمت اپنی بلندیوں کو چھو رہا ہے۔ ادارے کی ماہ فروری کی کارکردگی بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محکمہ ریسکیو 1122 کو ماہ فروری میں 12012 میں 982 ایمر جنسی کالز موصول ہوئیں. محکمہ ریسکیو 1122 کے مطابق مختلف حادثات میں 27 افراد جاں بحق اور 1073 افراد متاثر ہوئے 143 افراد کو موقعہ پر طبی امداد دی جب کہ 903 افراد کو مختلف ہسپتالوں میں شفٹ کیا. گزشتہ ماہ 275 ٹریفک حادثات 573 میڈیکل ایمرجنسی 5 آگ لگنے ایک ڈوبنے 22 لڑائی جھگڑے کے واقعات رونما ہوئے جہاں ادارہ نے اپنی خدمات پیش کیں. تعلیمی اداروں میں پبلک سیفٹی الیکچرز کے ساتھ اسکاوٹس رجسٹریشن کا عمل بھی جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں