225

پاکپتن: کلین ایند گرین پنجاب پروگرام کے منہ پر طمانچہ.، اڈا نور پور قبرستان درختوں کی بے دریغ کٹائی.

پاکپتن(ڈاکٹر رمضان بھٹی سے) کلین اینڈ گرین پنجاب کے منہ پر طمانچہ، اڈا نور پور قبرستان درختون کی بے دریغ کٹائی. تفصیلات کے مطابق رپورٹر ڈاکٹر رمضان بھٹی کو اطلاع ملی کہ اڈا نور پور قبرستان میں درختوں کی بے دریغ کٹائی جاری ہے. موقع پر لکٹریوں سے بھرا ایک لوڈ ڈ ٹرالہ موجود تھا جب کہ متعدد درخت کاٹے ہوئے پڑے تھے. رپورٹر اور اہل علاقہ نے ایس ایچ او تھانہ ملکہ ہانس عاشق عابد مہار کو اطلاع دی اور لکڑیوں سے بھرا ٹرالہ حوالہ پولیس کردیا. مبینہ ٹھیکیدار پیر طالب حسین احمد فریدی نے کمیٹی کے ذریعہ کٹائی کی اجازت کے حصول کا کہہ کر کٹے ہوئے درختوں کا بھرا ٹرالہ غائب کردیا. بعد نمازِعصر قبرستان میں دوبارہ درختوں کی کٹاٸی کی اطلاع پر اہل علاقہ کی طرف سے ڈی سی پاکپتن احمدکمال مان کو اطلاع دی توڈی سی صاحب نےفوراًریونیو عملہ کو کارواٸی کے لیۓ بھیجا. ناٸب تحصیلدار اشرف ڈولہ نے موقع ملاحظہ کیا اس وقت محمداکرم سنگرااورصدیق ڈوگرو اہلِ محلہ کی کثیر تعداد بھی موقع پر پہنچ گئ. ناٸب تحصیلدارنے کاروائی کے لیے استغاثہ لکھ کر SHO کے حوالے کر دیاتاکہ مقدمہ درج کیاجاۓ اور کہا کہ غاٸب کی گٸی لکڑ کوبھی برأمد کی جاۓ. تاہم اہل علاقہ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ پولیس کی ملی بھگت سے اس معاملہ کو دبانے کی کوشش کی جارہی ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں