229

ساہیوال: لکڑی کی چوری اور پودوں کی مناسب حفاظت نہ کرنے کی وجہ سے ملک میں جنگلات کا رقبہ کم ہوا ہے. ساجد نعیم ہیپی، ڈپٹی میئر.

ساہیوال(خصوصی رپورٹ) ورلڈ فاریسٹ ڈے کے حوالے سے میونسپل کارپوریشن ساہیوال نے بھی شجر کاری میں بھر پور حصہ لیا اور شہر کی مختلف یونین کونسلوں اور سرکاری دفاتر میں پودے لگائے۔ شجر کاری کا افتتاح ڈپٹی میئر ساجد نعیم ہیپی نے فرید ٹاؤن یونین کونسل کی عمارت میں ایروکیریا کا پودا لگا کر کیا۔ اس موقع پر کونسلرز اور شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ بعد ازاں ڈپٹی مئیر نے ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال اور میونسپل کارپوریشن کے دفاتر میں بھی پودے لگائے۔ اپنے خطاب میں ساجد نعیم ہیپی نے زور دیا کہ زیادہ سے زیادہ شجر کاری کی جائے جس میں معاشرے کے تمام طبقات کو شریک کیا جائے اور انہیں درختوں کی حفاظت کی ترغیب بھی دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ماحول کو خوشگوار بنانے میں درختوں کا اہم کردار ہے جس کیلئے زیادہ سے زیادہ درخت لگائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ لکڑی کی چوری اور پودوں کی مناسب حفاظت نہ کرنے کی وجہ سے ملک میں جنگلات کا رقبہ کم ہوا ہے جسے بڑھانے کی ضرورت ہے تا کہ ایکو سسٹم قائم رہے اور ہمارا ماحول بھی بہتر رہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں