318

پاکپتن: گرین اوسز، المصطفی ویلفیئر سوسائٹی، ریسکیو1122 کے اشتراک سے چار روزہ شجر کاری مہم کا آغاذ.

پاکپتن (ڈاکٹر محمد امین سے) گرین اوسز پاکستان، المصطفی ویلفیئر سوسائٹی اور ریسکیو 1122 کے باہمی اشتراک سے آج چار روزہ شجرکاری مہم کا باقاعدہ آغاز کیا گیا، جس میں مہمان خصوصی جناب غلام رسول، ریسکیو 1122 کے آفیسر اور المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کے نائب صدر عبدالقیوم نعیمی، جنرل سیکٹری المصطفی ویلفیئر سوسائٹی پاکپتن احمد وسیم، نمائندہ اے آر وائی نیوز پیر امداد حسین، صدر پریس کلب وقار فرید جگنو، جنرل سیکرٹری پریس کلب پیر فرید الدین چشتی، سٹی صدر گرین اوسز پاکستان جناب پروفیسر عظیم اللہ، فاؤنڈر گرین اوسز پاکستان پیر خضر ولی چشتی کے علاوہ دیگر سماجی اور صحافی حضرات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر بکائن کے 25 پودوں کی شجرکاری بھی کی گئی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں