203

اسلام آباد: ملک میں مہنگائی مزید بڑھے گی اور عوام کی چیخیں نکلیں گی، وزیر خزانہ

اسلام آباد (محمد طارق شاد سے) وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے عوام پر قیمتوں کا مزید بوجھ ڈالنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگا جس کے نتیجے میں عوام کی چیخیں نکلیں گی۔ قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت نے بجلی کی قیمت کو انتخابی مہم کے لیے استعمال کیا تھا، اس نے ایک سال میں توانائی شعبہ میں 450 ارب روپے کا خسارہ کیا اور گیس کی کمپنیوں میں 150 ارب روپے کا نقصان کیا۔ اسد عمر نے کہا کہ اب ملک میں معیشت مستحکم دکھائی دےرہی ہے، تاہم مہنگائی مزید بڑھے گی کیونکہ بجلی اور گیس کی قیمت بڑھ رہی ہے، اس پر لوگ چیخیں گے، تاہم جب معیشت بحال ہورہی ہو تو مہنگائی بڑھتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں