328

اسلام آباد: نندی پور ریفرنس، راجہ پرویز اشرف اور بابر اعوان سمیت 7 ملزمان پر فرد جرم عائد.

اسلام آباد(راجا ساجد سے)احتساب عدالت نے نندی پور ریفرنس میں راجہ پرویز اشرف اور بابر اعوان سمیت 7 ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔ اسلام آباد کی احتساب عدالت میں نندی پور پاور پراجیکٹ میں تاخیر کے ریفرنس کی سماعت ہوئی تو سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف اور سابق وزیر قانون بابر اعوان سمیت 7 ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے راجہ پرویز اشرف اور بابر اعوان سمیت تمام ملزمان پر فرد جرم عائد کردی لیکن سب نے صحت جرم سے انکار کیا۔ احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے فرد جرم پڑھ کر سنائی۔ عدالت نے ملزمان کا ٹرائل کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ان کے خلاف گواہوں کو طلب کرلیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں