245

پاکپتن: خواتین معاشرے کا اہم حصہ ہیں اسلام نے خواتین کو بہت زیادہ حقوق دے رکھے ہیں. افضل بشیر مرزاد .

پاکپتن(ڈاکٹر محمد امین سے) خواتین معاشرے کا اہم حصہ ہیں اسلام نے خواتین کو بہت زیادہ حقوق دے رکھے ہیں. ایک مسلمان ان حقوق کو غصب کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتا. ان خیالات کا اظہار افضل بشیر مرزا ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال پاکپتن نے خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے ڈسٹرکٹ انڈسٹریل ہوم (صنعت زار) میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا. اس موقع پر مینجر صنعت زار ارشاد محسن، میڈیکل سوشل آفیسر سید شبیر الحسن شاہ بخاری، مہرالنساء ایڈووکیٹ، منزہ بخاری ایڈووکیٹ نے خطاب کیا. سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے عورتوں کے حقوق اور ان کو حاصل کرنے کے لیے خواتین کو آگے بڑھ کر جدوجہد کرنے پر زور دیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں