221

ساہیوال: سپیریئرکالج عصرحاضر کی جدیدتعلیم کے ذریعے بچوں کو خودکفیل بنا رہا ہے. ذوالفقار ثاقب، چیئرمین.BISEساہیوال.

ساہیوال(خصوصی رپورٹ) سپیریئرگروپ آف کالجز ساہیوال کے زیر اہتمام سپورٹس اینڈ کلچرل فیسٹیول 2019کا انعقاد کیا گیا جس میں بورڈآف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ساہیوال کے چیئرمین ڈاکٹرذوالفقارعلی ثاقب، چیئرمین بزنس فیسیلیٹیشن سنٹرساہیوال میاں بابرصغیر، صدرساہیوال ڈویژنل پریس کلب پیر سید طمطراق محاسن شاہی، ریجنل ڈائریکٹر سپیرئیرگروپ آف کالجز ثاقب عمران، ڈائریکٹرکالجز عبدالمالک، پرنسپل ڈاکٹراسدالرحمن، وائس پرنسپل علی غفور، راناعثمان حیدر، سبحان محمود، یونیورسٹی کوآرڈی نیٹر میاں فرحان سمیت سیاسی وسماجی اورکاروباری شخصیات نے کثیرتعدادمیں شرکت کی۔ اس موقع پر کالج انتظامیہ نے معززمہمانوں کو کالج کا مختصر تعارف پیش کیا۔ اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے طلبا و طالبات کوتلقین کی کہ وہ وقت کی اہمیت اور قدر سے آشنا ہوں تاکہ جب وہ تعلیم مکمل کر کے عملی زندگی میں پاؤں رکھیں تو اپنے آپ کو بھرپور طریقے سے منوا سکیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سپیریئرکالج عصرحاضر کی جدیدتعلیم کے ذریعے بچوں کو خودکفیل بنا رہا ہے جو کہ نہائیت خوش آئند بات ہے۔ اس موقع پرکالج کے طلبہ وطالبات نے سپورٹس اینڈ کلچرل فیسٹیول کی مناسبت سے مختلف کھیل بھی پیش کئے ۔معززمہمانوں اورتقریب کے شرکاء نے مختلف صوبوں کی ثقافت کے حوالے سے لگائے گئے سٹالوں اورعلاقائی رقصوں کی دل کھول کر داددی۔ تقریب کے شرکاء نے ثقافتی حوالے سے لگائے گئے سٹالوں میں گہری دلچسپی کااظہارکرتے ہوئے انہیں ملکی یکجہتی کیلئے ایک اہم پیشرفت قراردیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں