237

ساہیوال: 5 سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کرانہیں عمر بھر کی معذوری بچا یا جا سکتے ہیں. ڈاکٹر محمد طارق.

ساہیوال (خصوصی رپورٹ) پرنسپل ساہیوال میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر محمد طارق نے کہا ہے کہ 5سال تک کی عمر کے بچو ں کو پولیو کے قطرے پلا کر عمر بھر کی معذوری سے بچانا تمام والدین پر فرض ہے اور انہیں چاہیے کہ وہ ان پولیو ویکسین کو پلانے میں کوتاہی نہ کریں تا کہ بچوں کو معذوری سے بچایا جاسکے ۔انہوں نے یہ بات ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال میں اینٹی پولیو واک کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہی جو والدین میں پولیو قطرے پلانے سے متعلق آگہی پیدا کرنے کے لئے نکالی گئی۔ واک میں ڈاکٹروں، نرسوں، پیرامیڈیکل سٹاف اور مریضوں کے لواحقین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ انہو ں نے پولیو مہم کو کامیاب بنانے میں معاشرے کے تمام طبقات کی بھر پور شرکت کولازمی قرار دیا اور کہا کہ پولیو ویکسین سے متعلق پروپیگنڈا بلا جواز ہے، والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کو ہر مہم میں لازمی پولیو ویکسین پلائیں۔پرنسپل ڈاکٹر محمد طارق نے پولیو کے خاتمے میں محکمہ صحت کے عملے کے کردار کو سراہا اور انہیں اپنے فرائض دلجمعی سے ادا کرنے کی تلقین کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں