218

ساہیوال: کم عمر ڈرائیورز اور ون ویلر باز آجائیں. ریاج احمد ڈی ایس پی ٹریفک پولیس کا بڑا اعلان.

ساہیوال(بیورورپورٹ) کم عمر ڈرائیورزاور ون ویلرز باز آجائیں، والدین کم عمری میں بچوں کی جانیں خطرے میں نہ ڈالیں، ٹریفک پولیس ون ویلرزپر بھی نظر رکھے ہوئے ہے۔ ان خیالا ت کااظہار ڈی ایس پی ٹریفک ریاض احمد نے کم عمر ڈرائیورز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا والدین کا فرض ہے کہ بچوں کو کم عمری میں موٹر سائیکل اور دیگر گاڑیاں ڈرائیونگ کے لئے نہ دیں کیونکہ نہ صرف وہ دوسروں کی زندگی خطرے میں ڈالتے ہیں بلکہ خود ان کی جان کے لیے بھی شدید خطرات ہیں۔ انہوں نے کارروائی کے دوران کم عمر ڈرائیورز کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ وہ مقررہ عمر تک ڈرائیونگ سے باز رہیں اور عمر پوری ہونے پر لائسنس حاصل کر کے ڈرائیونگ سیٹ سنبھالیں۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ون ویلرز کی بھی کڑی نگرانی کی جارہی ہے کیونکہ یہ قاتل کھیل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں