231

پاکپتن: اس طرح کے پروگرام کے انعقاد سے پولیس افسران و ملازمین کا حوصلہ مزید بلند ہوتا ہے. شارق کمال صدیقی، آر پی او ساہیوال.

پاکپتن(رانا صفدر سے)جرائم پیشہ افراد کے کیخلاف بلاامتیاز کاروائیاں کرکے ان کے دلوں میں قانون کا خوف پیدا کرنیوالے پولیس افسران خراج تحسین کے مستحق ہیں ایسے پولیس افسران کی حوصلہ افزائی انجمن تاجران کا احسن اقدام ہے ان خیالات کا اظہار آر پی او ساہیوال شارق کمال صدیقی نے مرکزی انجمن تاجران کے زیر اہتمام تقریب تقسیم انعامات برائے حسن کارکردگی سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں مرکزی انجمن تاجران کی جانب سے آر پی او ساہیوال شارق کمال صدیقی ڈی پی او ماریہ محمود اے ڈی آئی ساہیوال رانا افتخار ایس پی انوسٹی گیشن سلیم وڑائچ رانا اجمل سعید ایس ایچ او عاشق عابد مہار جہانذیب وٹو ایس ایچ او چوہدری وقاص صدرمرکزی انجمن تاجران چوہدری اظہر محمود سرپرست اعلیٰ میاں شاہ عالم بودلہ چیئرمین پریس کلب پیر امداد حسین صدر وقار فرید جگنو ودیگر کو اعزازی شیلڈ سے نوازاتقریب سے خطاب کرتے آر پی او ساہیوال شارق کمال صدیقی نے کہا کہ پولیس جرائم کے خاتمہ کیلئے کوشاں ہے اس طرح کے پروگرام کے انعقاد سے پولیس افسران و ملازمین کا حوصلہ مزید بلند ہوتا ہے اور مزید بہتر کارکردگی دکھانے کی کوشش کرتے ہیں چوہدری اظہر محمود نے کہا کہ جرائم کی کے خاتمہ اور جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کیلئے ڈسٹرکٹ پولیس کی کارکردگی انتہائی قابل تحسین ہے اصلاحات کیلئے تنقید کے ساتھ حوصلہ افزائی بھی بے حد ضروری ہے جس کیلئے انجمن تاجران ہر سال پروگرام کا انعقاد کرتی ہے انہوں نے کہا کہ مرکزی انجمن تاجران کی جانب سے اچھی کارکردگی پر حوصلہ افزائی کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں