239

سکھر: عوامی مسائل پر مسلم لیگ (ن) سمیت تمام جماعتوں کے ساتھ اتحاد ہو سکتا ہے۔ سید خورشید شاہ۔

سکھر: پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ عوامی مسائل پر مسلم لیگ (ن) سمیت تمام جماعتوں کے ساتھ اتحاد ہو سکتا ہے۔ سکھر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ پارلیمنٹ کو خود مختار ہونا چاہیے، ہم نے ہمیشہ پارلیمنٹ کی خود مختاری کی بات کی ہے، جس ملک میں پارلیمنٹ سپریم نہیں ہوتی وہ گھمبیر مسائل میں گھر سکتا ہے، ہم نظام کو آگے بڑھانے کی کوشش کرتے ہیں لیکن حکومت ایسا نہیں چاہتی۔ ہم نے حکومت کو 6 ماہ تک مکمل مہلت دی۔ اب سوال کیا جاتا کہ ہم نے پہلے 6 ماہ کیوں بات نہیں کی حالانکہ اس بات پر ہمیں سراہا جانا چاہیے کہ ہم نے حکومت کو موقع دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں