271

کراچی: قوم اپنے محسن نوازشریف کے ساتھ ہونے والے بد ترین سلوک کا حساب بہت جلد بے باک کر دے گی. علی اکبر گجر.

کراچی( حکیم محمدیوسف سے ) پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کی تنظیم نو کے لئے قائم کی گئی ایڈوائزری کمیٹی کے رکن علی اکبرگجرنے ڈویژنل میڈیا سیل پاکستان مسلم لیگ ن کی جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا ہے کہ میاں محمدنواز شریف کی ضمانت میں روڑے اٹکانے والی قوتوں کو متنبہ کیا ہے کہ قانون قدرت ہے کہ ہر اچھا برا وقت بہرحال گذرجاتا ہے. کل کے حکمران اگر آج جھوٹے مقدمات کا سامنا کر سکتے ہیں تو آنے والے دنوں میں موجودہ حکمرانوں کی کرپشن کے سچے مقدمات بھی ان کے سامنے کھڑے ہونگے. طبی بینادوں پر میاں محمد نواز شریف سمیت کسی بھی شہری کو ضمانت ملنا مسلمہ قانوں ہے لیکن ہماری قیادت کے بد ترین مخالف تحریک نا انصاف کے نومولود لیڈر قانونی معاملات میں بھی من مرضیاں کر رہے ہیں. پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما علی اکبر گجر نے میاں محمد نواز شریف کی طبی بنیادوں پر ضمانت میں تاخیر کو تین مرتبہ کے منتخب وزیر اعظم کی جان کے ساتھ کھیلنے کے مترادف قرار دیتے ہوئے کہا کہ میاں محمد نواز شریف کی ضمانت میں روڑے اٹکانے والے مکافات عمل کو ضرور یاد رکھیں. قوم اپنے محسن کے ساتھ ہونے والے بد ترین سلوک کا حساب بہت جلد بے باک کر دے گی. پاکستان مسلم لیگ(ن) کے کروڑوں کارکنوں کو مشتعل کرنے کی کوششیں تیز ہوگئی ہیں حکمران اس کوشش میں ہیں کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے کارکنوں کو احتجاج پر مجبور کردیں اور ملک کے بدترین معاشی حالات کی بجائے دنیا کی توجہ احتجاجی تحریک کی طرف چلی جائے. علی اکبر گجر نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) اعلی عدالتوں کے فیصلوں کی پابند ہے ہمارے قائد نہ ملک سے فرار ہوں گے نہ ہی ہم حکومتی خواہشات پوری ہونے دیں گے. علاج ہمارے قائد کا بنیادی انسانی حق ہے جس سے انکار بد ترین حکومتی فاشزم ہوگا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں