294

مانسہرہ: حفظان صحت اور غذا سے علاج کے موضوع پر سیمینار 24 مارچ کو طب صابر کونسل کے زیر انتظام کراچی میں منعقد ہوگا.

مانسہرہ :(حکیم محمد طارق شاد سے ) حفظان صحت اور غذا سے علاج کے موضوع پر سیمینار 24 مارچ کو طب صابر کونسل کے زیر انتظام کراچی میں منعقد ہوگا. طب صابر کونسل کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری حکیم محمد طارق شاد کے مطابق طب صابر کونسل پاکستان کے زیر اہتمام ایک روزہ طبی سیمینار بعنوان حفظان صحت اور غذا سے علاج کے موضوع پر منعقد کیا جارہا ہے. یہ سیمینار حکیم انقلاب دوست محمد صابر ملتانی وحکیم محمد شریف دنیا پوری کی یاد میں 24 مارچ بروز اتوار دن دو بجے نیشنل میوزیم آڈیٹوریم کراچی میں منعقد کیا جائے گا. جس میں جس میں پاکستان بھر سے حکما ء، ماہر غذا اور نیچروپتھ شرکت کریں گے اور صحت کی حفاظت میں غذاکی اہمیت پر روشنی ڈالیں گے۔ بعد اذاں عوام الناس کے لئے فری طبی کیمپ بھی لگایا جائے گا، جس میں طب صابر کونسل کے معالجین کا بورڈ مریضوں کا مفت غذائی علاج تجویز کریں گے، سیمینار کی صدارت حکیم ٖغلام رسول بھٹہ اور حکیم انقلاب صابر ملتانی کے صاحبزادے جناب نئیر عرفان صدارت کریں گے. جب کہ مہمان خصوصی کمشنر کراچی جناب افتخار شلوانی اورصدر تحریک تجدید طب فاؤنڈیشن پاکستان جناب حکیم ظفر اللہ انبالوی ہوں گے. سیمینار میں پروفیسر ڈاکٹر سید اسد سعید صاحب (چئیرمین فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈپارٹمنٹ کراچی یونیورسٹی)، حکیم سید عبدالغفار آغا المعروف آغاجی، حکیم سید عاصم علی ماہرطب نبوی وحجامہ، پروفیسر طاہر کلیم خان چئیرمین شعبہ اسلامیات ۔DHAڈگری کالج کراچی، ڈاکٹربلال نیوٹریشن اینڈ حجامہ سپیشلسٹ، صدر پاکستان پروفیشنل حجامہ سوسائٹی PPHS، حکیم خالد محمود چئیرمین طب صابر کونسل پاکستان، حکیم لیاقت علی کھچی صدر طب صابر کونسل پاکستان، جناب نیچروپیتھ محمد یوسف جنرل سیکریٹری طب صابر کونسل پاکستان، جناب ڈاکٹر عامر رشید MBBS ممبر طب صابر کونسل پاکستان خصوصی خطابات بھی کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں