210

ساہیوال: اس خطہ اراض کو ماحولیاتی آلودگی سے بچانے کے لئے گرین اینڈ کلین پروگرام کو کامیاب بنائیں.

ساہیوال (خصوصی رپورٹ)ڈپٹی کمشنر محمد زمان وٹونے کہا ہے کہ تمام یو سی چیئر مین جشن بہاراں کو کامیاب بنانے کے لئے اپنا بھر پور کردار ادا کریں ،جشن بہاراں ضلع کونسل کا ایونٹ ہے ،سینئر ممبران اپنے تجربو ں سے ضلعی انتظامیہ کی رہنمائی کریں تا کہ ہم سب ملکر اس ایونٹ کوشاندار بنا سکیں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع کونسل ہال میں جشن بہاراں کے حوالے سے ہونے والے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر چیئر مین ضلع کونسل چوہدری زاہد اقبال ،ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اظہر دیوان، وائس چیئر مین رانا سجاد اور یونین کونسل کے چیئر مینوں کے کثیر تعداد نے شرکت کی ۔انہو ں نے کہا کہ کلین اینڈ گرین پروگرام 18مار چ سے شروع ہو رہا ہے تمام چیئر مین اپنی اپنی یونین کونسلوں میں زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں ۔انہو ں نے مزید کہا کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے اور اس خطہ اراض کو ماحولیاتی آلودگی سے بچانے کے لئے گرین اینڈ کلین پروگرام کو کامیاب بنائیں ۔اجلاس سے چیئر مین ضلع کونسل چوہدری زاہد اقبال نے بھی خطاب کیا اور جشن بہاراں کو کامیاب بنانے کے لئے کئے گئے انتظامات بارے شرکاء کو آگاہ کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں